مُلا نصرالدین اور گدھا اور ہمارے حکمران

0
85
Mulla Nasruddin aur Gadha aur hamary Hukmaran-min (1)

Mulla Nasruddin aur Gadha aur hamary Hukmaran: 

:مُلا نصرالدین اور گدھا اور ہمارے حکمران

مُلا نصرالدین اپنے گدھے کو گھر کی چھت پر لے گئے اور جب نیچے اتارنے لگے تو گدھا نیچے اتر ہی نہیں‌رہا تھا. بہت کوشش کی لیکن گدھا نیچے اترنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا. آخر کار مُلا تھک ہار کر خود نیچے آگئے اور انتظار کرنے لگے کہ گدھا خود کسی طرح سے نیچے آجائے.کچھ دیر گزرنے کے بعد مُلا نےمحسوس کیا کہ گدھا چھت کو لاتوں سے توڑنے کی کوشش کر رہا ہے. مُلا پریشان ہو گئے کہ چھت تو بہت نازک ہے اتنی مضبوط نہیں‌کہ گدھے کی لاتوں کو سہہ سکے. دوبارہ اوپر گئے اور گدھے کو نیچے لانے کی کوشش کی لیکن گدھا اپنی ضد پر قائم تھا اور چھت کو توڑنے میں لگا ہوا تھا. مُلا آخری کوشش کرتے ہوئے اسے دوبارہ دھکا دے کر سیڑھیوں کی طرف لانے لگےکہ گدھے نے مُلا کو لات ماری اور مُلا نیچے گر گئےاور گدھا پھر چھت کو توڑنے لگا. بلآخر چھت ٹوٹ گئی اور گدھا چھت سمیت زمین پر آگرا. مُلا کافی دیر تک اس واقعے پر غور کرتا رہا اور پھر خود سے کہا کہ کبھی بھی گدھے کو مقام بالہ پر نہیں‌لے جانا چاہیے. ایک تو وہ خود کو نقصان کرتا ہے دوسرا خود اس مقام پر بھی خراب کرتا ہےاور تیسرا اوپر لے جانے والے کو بھی نقصان پہنچاتاہے

ہم لوگ نااہل گدھوں‌کومقام بلند پر بٹھاتے ہیں‌اور انہیں‌بڑے بڑے القابات دیتے ہیں پھر یہ گدھے ہم کو ہی نیچے پھینک دیتے ہیں اور اس منصب کو بھی خراب کرتے ہیں

اگر آپ ہماری مُلائی بات سے اتفاق کرتے ہیں تو اس پوسٹ کو لائک اور شیئر ضرور کیجئے تاکہ دوسروں تک ہماری یہ بات پہنچ جائے اور وہ آئندہ کسی اچھے گدھے کو منتخب کریں. شکریہ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here